Thursday 15 November 2012

Hazrat Umme Salma R.A | How Learn Quran | The great Companions

‎(ام سلمہ رضی اللہ عنہا 59ھ 678ء

ام المومنین۔ ہند نام ، ام سلمہ کنیت قریش کے خاندان مخزوم سے تھیں۔ والد ، ابو امیہ ، مکے کے دولت مند لوگوں میں سے تھے۔آپ کا نکاح 13 سال کی عمر میں ابوسلمہ عبداللہ بن عبدالاسد مخزومی سے ہوا ہوا جو آپ کے پھوپھی زاد اور آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے رضاعی بھائی تھے۔ اوائل اسلام ہی میں اپنے شوہر کے ساتھ ایمان لائیں اور ہجرت حبشہ میں ان کا ساتھ دیا۔ یہیں آپ کے پہلوٹی کے بیٹے سلمہ پیدا ہوئے ۔ کچھ عرصے بعد شوہر کے ہمراہ واپس آگئیں ۔ جب مدینے کی طرف ہجرت کا حکم ہوا تو خاندان والوں نے آپ کو شہر کے ساتھ جانے کی اجازت نہ دی اور گودی کا بچہ بھی چھین لیا۔ لیکن پھر ترس کھا کر بچہ دے دیا اور مدینے بھی جانے دیا۔ آپ پہلی مہاجر خاتون تھیں۔ ابوسلمہ غزوہ احد میں شہید ہوئے تو حضرت ابوبکر اور عمر نے باری باری آپ سے نکاح کی درخواست کی مگر آپ نے انکار کردیا۔ بعد ازاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پیغام بھیجا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ آپ کا نکاح 3ھ، 626ء میں ہوا۔

حضرت ام سلمہ نہایت عقلمند اور مدبر خاتون تھیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آپ کا بہت احترام کرتے تھے۔ حضرت عائشہ کے بعد سب سے زیادہ احادیث آپ سے مروی ہیں۔ صرف پہلے شوہر سے آپ کے چار بچے ہوئے ۔ طبری ، مسعودی ، اور واقدی کی تحقیق ہے کہ آپ کا انتقال 59ھ میں ہوا۔ حضرت ابوہریرہ نے نماز جنازہ پڑھائی اور بقیع میں دفن ہوئیں۔ لیکن مصر کے قبرستان باب الصغیر میں ایک مزار ، جس کے دروازے پر ام سلمہ کا کتبہ لگا ہے۔ یہ مزار ترکی خلیفہ سلطان عبدالحمید نے 1327ء میں بنوایا تھا۔ بعض مورخین کا کہنا ہے کہ آپ نے 61ھ میں انتقال فرمایا.

No comments:

Post a Comment